15

ٹی بی قابل علاج مرض ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے ،نصف سال تک مسلسل ادویات اور خوراک کھانے سے یہ مرض ختم ہوجاتاہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ٹی بی ایک متعدی مرض ہے،سانس لینے سے یہ مرض پھیلتاہے ،ٹی بی کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے منہ پر ماسک پہن کر رکھیں ،جہاں ہوادار اور کھلے روشنی والے کمرے نہ ہوں وہاں یہ مرض تیزی سے پھیلتاہے ۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مرض میں مبتلا کم قوت مدافعت والے مریضوں پر ٹی بی کے جراثیم جلدی حملہ کرتے ہیں ۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے