امانت راہی کے نئے ’’ٹپے ماہیے‘‘سوشل میڈیا پر مقبول


لاہور(وائس آف ایشیا)امانت راہی کے نئے ’’ٹپے ماہیے‘‘سوشل میڈیا پر مقبو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مے معروف فوک گلوکارامانت راہی کے نئے پنجابی ’’ٹپے ماہیے ‘‘سوشل میڈیا کے 7 رنگ یوٹیوب چینل پر ریلیز کیے گئے جنہوں نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ،اس سے قبل بھی 7رنگ نیوز یوٹیوب چینل پر مختلف گلوکاروں کے پنجابی ‘‘ٹپے ماہیے‘‘ریلیز کیے گے جنہوں نے بے حد مقبولت حاصل کی اور اب امانت راہی کی آواز میں نئے ’’ٹپے ماہیے ‘‘والیم 4ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئے،ہمارے نمائندے سے ملاقات میں گلوکار امانت راہی نے بتایا کہ ہم اپنے پنجابی کلچر کو چھوڑ کر غلطی کر رہے ہیں لوگ آج بھی پنجابی کلچر پسند کرتے ہیں میرے نئے پنجابی ’’ماہیوں‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں