عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے. آئی ایم ایف


نیویارک(وائس آف ایشیا)آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی. انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں ادارے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہے اسے بے یقینی کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام ممبر ممالک کے لیے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پر فوکس کررہا ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء میں آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی اکنامل سرویلئنس، فنانسنگ کی فراہمی و لینڈنگ اور کپیسٹی ڈویلپمنٹ پر مشتمل تین ایریاز میں معاونت فراہم کی، آئی ایم نے 119 ممالک کی اقتصادی ہیلتھ کی چیکنگ مکمل کی، آئی ایم نے 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ و لینڈنگ فراہم کی، چار کم آمدنی رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کو 32 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جبکہ تکنیکی معاونت و کپیسٹی ڈویلپمنٹ کی مد میں 30 کروڑ60 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال8 ممالک کو ستر ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی‘ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہیاور اسی بے یقینی کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں. رپورٹ میں کہا گیاکہ آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے‘ رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار انیس میں آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی اکنامل سرویلئنس، فنانسنگ کی فراہمی و لینڈنگ اور کپیسٹی ڈویلپمنٹ پر مشتمل تین ایریاز میں معاونت فراہم کی۔ایک سو انیس ممالک کی اقتصادی ہیلتھ کی چیکنگ مکمل کی، آٹھ ممالک کو ستر ارب ڈالر کی فنانسنگ و لینڈنگ فراہم کی، چار کم آمدنی رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کو فنانسنگ فراہم کی جبکہ تکنیکی معاونت و کپیسٹی ڈویلپمنٹ کی مد میں تیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔

عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے. آئی ایم ایف” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں