افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا طالبان کے ٹھکانوں پر حملے ،50 جنگجو ہلاک ، درجنوں زخمی


کابل(وائس آف ایشیا) افغانستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سکیورتی فورسز کے حملوں میں پچاس طالبان ہلاک اور تین درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بخار کے ضلع بہاراک میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد طالبان ہلاک جبکہ تین درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہاجری کا کہنا ہے کہ ضلع کو اب مکمل طور پر طالبان سے پاک کر لیا گیا ہے اور اب جنگی علاقے کے لئے خطرہ نہیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں