وانا:ملین مارچ کے لئے چندہ مہم کا آغاز کر دیا گیا


وانا# جمعیت علماءاسلام (ف) حلقہ وانا علاقہ سپین کاعمومی اجلاس زیر صدارت نعمت اللہ وزیر منعقد ہوا، جس میں آزادی ملین مارچ کے حوالے سے چندے کا باقاعدہ افتتاح ہوا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل مولانا میراعظم خان وزیر نے کہا، کہ آزادی مارچ کیلئے بھر پورتیاریاں شروع کردی گئی


ہیں،آزادی مارچ میں جمعیت کے کارکنوں کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں، کہ وہ بات ذہین نشیں کریں،کہ جعلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہرصورت ہٹاکر گھر بھیج دینا ہے،۔اجلاس میں مولانا جاویداقبال وزیر، مولانا محمد بلال وزیر اور ضلعی پریس سیکرٹری مولانا جان محمد وزیر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں