حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ، کے پی کے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا


پشاور:حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ، کے پی کے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے وفد کی صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات

ملاقات میں اپوزیش لیڈر کے پی اسمبلی اکرم خان درانی ، ترجمان کے پی عبدالجلیل جان سمیت دیگر موجود

ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم نے کی

ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کے دوران جےیوآئی کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا.

موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ آگئے ہے ، پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم

خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج کیں بھرپور شرکت کریں گے، ڈاکٹر موسی کلیم

ڈاکٹرز احتجاجی دھرنا کے دوران مارچ کے شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے، پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم

ڈاکٹرز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہے، جے یو آئی کے آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمن

اپنا تبصرہ بھیجیں