دوسرا ٹی 20، سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


لاہور: دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر حوصلے بلند ہیں، آج بھی اچھا کھیلیں گے، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور افتخار احمد کی جگہ فخر زمان ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں