جنڈولہ ،24 واں آل پاکستان بیٹ بابا فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز


جنڈولہ (عرفان محسود وزیرگائی)
محکمہ سپورٹس سب ڈویژن جنڈولہ کی تعاون سے جنڈولہ کے مقام پر 24 واں آل پاکستان بیٹ بابا فٹ بال ٹورنمنٹ شروع ہوا اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے چالیس سے زائد ٹیمیں حصہ لے گی افتتاحی میچ چشمہ کلب میرانشاہ کے.پی.کے بمقابلہ چٹان کلب لیہ پنجاب کے درمیان سخت مقابلہ ہوا
چشمہ کلب میرانشاہ نے میچ ایک گول سے جیتا,میچ کے مہمانی خصوصی کرنل اظہرعل کمانڈنٹ خٹک سکاؤٹس . دیگر مہمان حضرات میں کرنل مظہر. ڈپٹی کمشنر فہد وزیر. لیفٹننٹ کرنل قاسم.الحاج صابر بیٹنی . ملک اقبال بیٹنی.بیٹنی پریس کلب کے صدر ایوب بیٹنی. سپورٹس منیجر عرفان خان بیٹنی. علاقے کے مشران اور مقامی میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی.
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے کہا کہ کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاہیں گے اور جلد ہی دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے گراونڈ بناہیں گے انہوں نے کہ اس ٹورنمنٹ میں اتنا زیادہ تماشائ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں پر بالکل امن ہے

ملک رفعت اللہ پتو نے کہا کہ جس علاقہ کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایسے دور دراز علاقوں میں اس طرح کے بڑے ایونٹس دیکھ رہا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں