اکرم خان درانی ماڈل سکول اینڈ کالج کا نام تبدیل


نیب کیس کے بعد اب مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی ہدایات پر اکرم خان درانی ماڈل سکول اینڈ کالج کا نام تبدیل۔ سکول گیٹ پر بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج کا بورڈ آویزاں کردیا گیا،سکول کے نام تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش کی ہدایات پر اکرم خان درانی ماڈل سکول اینڈ کالج کا نام تبدیل کر دیاگیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ زندہ شخص کا نام کسی بھی سرکاری ادارے پر نہیں رکھا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے اکرم خان درانی ماڈل سکول اینڈ کالج کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
صوبائی مشیر تعلیم ضیاءباللہ بنگش کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی شخص کا نام کسی سکول پر نہیں رکھ سکتے جو نیب کو مطلوب ہو اور جس پر کرپشن کے کیس ہوں۔
ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ سکول یا کسی ادارے کا نام ایسے مشہور صوبے کے لیڈران کے نام رکھ سکتے ہیں جسے باچا خان، مفتی محمود یا قاضی حسین احمد جن کا صوبے کی عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ جون میں کرم خان درانی درانی کالج کا نام تبدیل کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا.اعلامیہ میں‌کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کو بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج کے نام سے لکھا اور پکارا جائے۔
سکول پرنسپل ، بنوں تعلیمی بورڈ انتظامیہ اور تمام متعلقہ دفاتر کو اعلامیہ کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں