گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد کی فیصل کنڈی سے ملاقات،تعاون پر اظہار تشکر


ڈیرہ اسماعیل خان :گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صوبائی رہنما ڈاکٹر فاروق گل کی وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کر کے احتجاج میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور گرفتار ڈاکٹرز کے معاملہ پر تعاون کرنے پر پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی اور ایم پی اے احمد کنڈی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ وفد نے کنڈی برادران اور پی پی پی کے تعاؤن کا شکریہ ادا کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیئے اور حکومتی زیادتیوں کے خلاف ہیلتھ الائنس کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر ز کے ساتھ غیر انسانی و غیر اخلاقی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جس کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور ہم اس کے خلاف سینٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی اس کا نوٹس لے گی جبکہ احمد کریم کنڈی اس معاملے پر خیبر پختون خواہ اسمبلی میں آواز بلند کریں گے

 ضرور پڑھیں:پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ میں ایک دفعہ پھر قدم جمانے لگی

اپنا تبصرہ بھیجیں