سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلیا ویمن نے سری لنکا کی ویمنز ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنینشل سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا، فائل فوٹو

برسبین (وائس آف ایشیا) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم کو باؤسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا، اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کیا تھا، چماری جیانجانی کی سنچری رائیگاں گئی، میزبان خواتین ٹیم نے 196 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باؤسانی 21.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ایلیسا ہیلی ناقابل شکست 94 اور ریچل ہینز ناقابل شکست 61 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایلیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بدھ کو برسبین میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکن ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر میزبان خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 196 رنز کا ہدف دیا، چماری جیانجانی 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ہاشیتھا ماداوی 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔آسٹریلوی ویمن ٹیم کی طرف سے میگن شٹ، جورجیا واریہم نے دو ،دو جبکہ پری، کیری اور کیمینس نے ایک ایک کھلاڑی کو ا?ؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے باؤسانی 21.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ایلیسا ہیلی ناقابل شکست 94 اور ریچل ہینز ناقابل شکست 61 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایلیسا ہیلی کو شاندار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں