نزلہ زکام کھانسی کے امراض میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا


ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شہر وگردونواح میں موسم کے بدلتے ہی ماحولیاتی آلودگی ،ملاوٹ شدہ خوراک ،غیر ذمہ دار رویوں کی بناءپر نزلہ زکام کھانسی کے امراض میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ،نزلہ زکام کو تین

روز دوائی سے ٹھیک نہ کرنے کے جاہلانہ فلسفہ کی بجائے کوالیفائیڈ ڈاکٹر سے دوائی لے کر دوسروں کو نزلہ زکام سے بچانا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا کہنا

ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں بڑوں کو ٹھنڈی گرم اشیاءکے علاوہ سڑکوں کے کنارے کھڑی ریڑھیوں سے تلی ہوئی مضر صحت اشیاءاور فاسٹ فوڈ کھانے سے منع کریں اور آلودہ ماحول کی بناءپر پیدل

وموٹرسائیکل سوار ماسک کا استعمال کریں اور بچوں کو موٹرسائیکل پر آگے نہ بٹھائیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔انہوں نے دیگر حکام سے بھی کہا کہ وہ سڑکوں ،بازاروں اور سکولوں کے سامنے کھانے پینے کی

معیاری اشیاءکی فروخت اور صفائی کو یقینی بنائیں اور غیر معیاری مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے ۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں