موثر ،ٹھوس اورکامیاب تفتیش سے ہی جرائم میں ملوث ملزمان کے لئے مثالی سزائیں یقینی بنائی جاسکتی ہیں ۔ ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ جرائم کا سدباب کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے میں میں محکمہ

پولیس کے تحت آپریشنل اور انوسٹی گیشن ذمہ داریوں کا انتہائی غیر معمولی بنایا جانا نہ صرف ضروری ہے بلکہ دور حاضر میں جرائم کی نت نئی ٹیکنیکس سے روشناس ہونا وقت کا تقاضا بھی ہے ۔ وہ گزشتہ روز اپنے دفتر

میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ جدید تکینکی انداز میں انوسٹی گیشن کرنے کا مقصد پولیس کے شعبہ تفتیش کو مزید غیر جانبدرانہ شفاف اور عوام دوست بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے

خلاف ایک آہنی دیوار بنانا ہے کیونکہ موثر ٹھوس وکامیاب تفتیش سے ہی جرائم میں ملوث اور گرفتار ملزمان کے لئے مثالی سزائیں یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسوکروائیں

،سنگین مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو حقائق پر یکسو کریں ،ریکارڈ یافتہ ،اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ان کو ہر صورت گرفتارکیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ تفتیش کی جدید تکینک کو

استعمال کرتے ہوئے کرائم سین کی اہمیت ،شہادتوں کی اقسام ،جیو فینسنگ،ڈیجیٹل وکمیونیکیشن فرانزک سمیت اہم تفتیشی تکنیکس کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تفتیشی مہارتوں کے ساتھ ساتھ فرائض

منصبی کی بہتر ادائیگی ،کردار ساز ی اور رویہ کو مزید بہتربنا نا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت افسران کی بدولت کامیاب اور موثر انوسٹی گیشن مقاصد تک رسائی حاصل کرنا پولیس افسران کی اہم

ذمہ داری ہے اور ہمیں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل کو شفاف طور پر استعمال میں لاتے ہوئے محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتری اور کامیابی کی جانب گامزن کرنا ہوگا۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں