نور عالم محسود سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نور عالم محسود کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی اضافی ذمہ داری تفویص کردی گئیں ۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈیرہ اسماعیل خان نور عالم

محسود کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اضافی ذمہ داری تفویص کردی گئی ہیں جس پر انہوںنے تفویص کی گئی ذمہ داری احسن طریقے سے سنبھال کر فرائض منصبی سرانجام دینا شروع کردیئے ہیں ۔یادرہے

کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی پوسٹ تین ماہ سے خالی پڑی تھی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم تعیناتی سے سینکڑوں شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ

تعطل کا شکار تھے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں