عمران خان  کا  عوامی شکایات کو بغیرحل کئے نمٹانے کا سخت  نوٹس 9

عمران خان کا عوامی شکایات کو بغیرحل کئے نمٹانے کا سخت نوٹس

شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا۔ وزیراعظم کا انتباہ:فائل فوٹو

اسلام آباد (محمداکرم عابد)وزیر اعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو بغیرحل کئے نمٹانے کا نوٹس لے لیا ہے۔انتباہ کیا گیا ہے کہ شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا۔ ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا۔وزیر اعظم آفس نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی۔ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ،، وزیراعظم سیٹیزن پورٹل ،، پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع ہوگیا ہے ۔وزیر اعظم آفس کو غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ۔وزیر اعظم نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا۔کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی۔،وزیر اعظم نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنیکا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا،وزیر اعظم کی ہدایات سے متعلق وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا ہے ۔انتباہ کیا گیا ہے کہ شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا،وزیر اعظم آفس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے