آزادی مارچ:ڈیرہ پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی 13

آزادی مارچ:ڈیرہ پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی


ڈیرہ اسماعیل خان:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے آبائی حلقہ میں ”اسلام آباد آزادی مارچ” سے نمٹنے کیلئے ڈرہ اسماعیل خان پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی جدید انٹی لائٹ کٹس، نئی گیس گن، لانگ رینج شیل، سموگ گرنیڈ سمیت دیگر سامان مختلف تھانہ جات اور ڈیرہ پولیس میں تقسیم ، ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں پولیس لائن میں اہلکاروں کی ریہرسل مکمل کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے 27اکتوبر 2019کو ہونے والے ”اسلام آباد آزادی مارچ” سے نمٹنے کیلئے ڈرہ اسماعیل خان پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔

ڈیرہ پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں اعجاز شہید پولیس لائن میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی کی نگرانی میں پولیس کو مظاہرین کومنتشر و کنٹرول کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید سازو سامان سے لیس ہوکر ریہرسل کرائی گئی۔ اسی طرح مختلف تھانہ جات اور ڈیرہ پولیس میں مظاہرین سے نمے کیلئے نیا جدید سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین کو کنٹرول اور منشر کرنے کیلئے 440نئی جدید انٹی لائٹ کٹس، 149نئی گیس گن، 2576لانگ رینج شیل، 83سموگ گرنیڈ ، 1826شارٹ رینج شیل، 840ربڑ کارتوس، 183سٹینڈ گرنیڈ ، 1171پولو سٹک، 140انٹی لائٹ سوٹ اور300سپر بارہ بور کارتوس ودیگر سامان شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے