بااثر پٹواری نے  ‌انت مچا کررکھ دی 8

بااثر پٹواری نے ‌انت مچا کررکھ دی


ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے موضع رتہ کلاچی کے بااثر پٹواری نے پٹوار حلقہ سے مکمل لا تعلقی اختیار کر لی، منشی اور شاگرد دفتری امور نمٹانے لگے ، معمولی سے کام کے لئے سائلین سے

بھاری رشوت طلب کی جانے لگی ،سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ مال کے افسران کی کمزور گرفت کے باعث

موضع رتہ کلاچی کے حلقہ پٹواری نے علاقہ میں انت مچا کر رکھ دی ہے ، حکومت نے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں لیکن محکمہ مال کے پٹواری سائلین کو سہولیات فراہم

کرنے کی بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ موضع رتہ کلاچی کے مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقہ رتہ کلاچی میں

تعینات بااثر پٹواری کسی کو خاطر میں ہی نہیں لاتا ۔اس نے اپنے پٹوار حلقہ میں بیٹھنے کی بجائے شہر کے مختلف علاقوں میں دفتر قائم کر رکھے ہیں اور دفترمیں پٹواری کے اختیارات منشی نے سنبھال رکھے ہیں فرد،

انتقال، رجسٹری وغیرہ کے موقع پر متعلقہ پٹواری کے منشی معاملات طے ہونے کی نوید سناتے ہیں اس طرح پٹواری سائلین کی مشکلات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے موضع رتہ کلاچی کے علاقہ مکینوں سے

بھاری رشوت طلب کرکے ان کی چمڑیاں ادھیڑ رہا ہے ۔شکایات پر وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا اس کا کہنا ہے کہ اس کی پہنچ بہت اوپر تک ہے کیونکہ وہ حصہ بقدر جثہ ہر ایک کو اپنا حصہ پوری ایمانداری کے ساتھ

پہنچاتا ہے ۔موضع رتہ کلاچی کے علاقہ مکینوں نے کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذوکورہ پٹواری کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں اور لوٹ مار کا خاتمہ ہو سکے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے