سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی 7

سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود کچی پائند خان نیو بنوں چونگی کے قریب بدبخت نوجوان کی سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی ،نوجوان کی خوب دھلائی کے

بعد اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ۔تھانہ کینٹ کی حدود کچی پائند خان نیوبنوں چونگی کے قریب بدبخت نوجوان سات سالہ بچی کو

زبردستی پکڑ کر اپنے گھر کے اندر لے گیا اور دروازے کے قریب ہی اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور شرابے پر اہلیان علاقہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو قابو کرکے بچی کو اس

کے ہوس کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا ۔لوگوں نے نوجوان کی خوب خاطر تواضع کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے