ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات میانخیل انتقال کر گئے 282

ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات میانخیل انتقال کر گئے

شاہد حیات میانخیل کی فائل فوٹو

کراچی :ایڈیشنل آئی جی سند ھ شاہد حیات میانخیل علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ،شاہد حیات کراچی میں پولیس اور ایف آئی اے میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے شاہد حیات کراچی پولیس کے چیف بھی رہے ۔جبکہ ایف آئی اے سندھ میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سرانجام دیں ۔

شاہد حیات میانخیل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے وہ کچھ عرصہ قبل علاج کی غرض سے بیرون ملک بھی مقیم رہے جہاں آپریشن کے بعد وہ پاکستان واپس آگئے تھے اور اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا ،شاہد حیات دوبارہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
مرحوم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور ڈی ایچ او ڈیرہ طارق میانخیل اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پشاور ہائیکورٹ کامران حیات میانخیل کے بھائی جبکہ جسٹس مظہر عالم میانخیل کے کزن تھے ۔گذشتہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے.ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کی بدھ کے روز نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی ائیر ایمبولنس کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان لایا جائے گا جہاں پر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں