ٹانک، ملازئی میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 14 افراد جاں بحق 8

ٹانک، ملازئی میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 14 افراد جاں بحق

ٹانک( ملک ہارون ) ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ملازئی میں درابین موڑ پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں درابین موڑ پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ انعام گروپ اور بیٹنی قبائل کے درمیان پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فائرنگ کی زد میں بس آنے سے 10 مسافر کی زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث 4 افراد شدید زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکو ٹریفک پوائنٹ کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ٹانک کے نواحی گاوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 13 افراد جان بحق جبکہ 3 زخمی زخمیوں میں ایک عورت بھی شامل
تفصیلات کے مطابق اماخیل میں مسلح افراد کی ذاتی عداوت کی بنیاد پر بدنام زمانہ معروف مسلح گینگ انعام گروپ کے دو افراد کو قتل کرنے کے بعد انعام گروپ کے مسلح افراد نے درہ بین روڈ پر سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ پر فائرنگ کردی جس میں موقع پر 7 افراد جانبحق ہوگئے بعد میں انعام گروپ کی جانب سے مزید انتقامی کاروائی کے نتیجہ میں مذکورہ روڈ پر مزید 6 افراد کو قتل کیا گیا مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے تیرہ لاشوں اور تین زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا ہے
ہسپتال میں جانبحق افراد کے ورثا نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو جب اطلاع دی تو حسب معمول پولیس نے سست روی کا مظاہرہ کیا اگر پولیس بروقت کاروائی کرتی تو اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔


واضح رہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا اور انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے تاہم تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ےنافذ کردی گئی ہے ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے پاک آرمی اور پولیس کے دستے موقع پر پہنچ گئے مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ٹانک، ملازئی میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 14 افراد جاں بحق” ایک تبصرہ

جواب دیجئے