ٹانک: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےکھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر 94

ٹانک: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےکھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر

ٹانک(اعتدال آن لائن) محکمہ سپورٹس کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔

ٹانک کے تعاوں سے شہید یوسف خان برکی ایڈوکیٹ اور شہید اشفاق برکی فٹ بال آمن میلہ کا فائنل میچ سپورٹس کمپلیکس گراونڈ پر بنوں اور شاہین صابرفٹ بال کلبوں کے درمیان کھیلا گیا

شاندار مقابلے کے بعد بنوں نے 2گول سے میچ اپنے نام کر لیا میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں فٹ بال شائقین موجود تھے اور ڈھول کے تھاپ پر کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے ٹورنمنٹ میں ملک بھرسے60کے قریب چیدہ چیدہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا

ko

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈ ئر امتیاز حسین تھے جبکہ دیگر شرکاء میں سپورٹس افیسر آصف خان گنڈا پور اور سو شل ورکر اقبال خان محسودبھی موجود تھے

or

سپورٹس افیسر آصف خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ٹانک اور مضافاتی علاقوں میں اسطر ح کے ٹورنا منٹوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے ایک طرف نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں

ہے

جبکہ دوسری جانب علاقے میں دیرپا آمن کے قیام میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارامقصد گلےوں اور محلوں سے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کر نا ہے تاکہ وہ آگے ملک کانام روشن کرسکیں

یہ ٹورنامنٹ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے تعاون سے شروع کہا گیا تھا

کہ

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر امتیاز حسین نے ونر ٹیم کو موٹر سائیکل اور 20 ہزار کیش پرائز دیا جبکہ رنر ٹیم کو 15 ہزار کیش پرائز اور ٹرافی دی،

ٹورنامنٹ کے اختتام پر شہریوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹانک کا شکریہ ادا کیا کہ اسطرح سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے