142

رابی پیرزادہ کی خودکشی سے متعلق خبروں پر والد کا بیان سامنے آگیا

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ روز گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے بھی آئے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں