اپوزیشن برداشت کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم 286

اپوزیشن برداشت کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے، وہ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کے ساتھ جے یو آئی (ف) کے دھرنے اور مذاکراتی عمل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے 7 نومبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے متوقع فیصلے پر غور کیا گیا، اراکین نے عمران خان کو اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیراعظم سواتی نے قرارداد پیش کی جس میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی اراکین نے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کھڑے رہیں، کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اپوزیشن کے کسی بھی غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے، کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ حکومت منتخب ہے، اپوزیشن کی جانب سے اس پر سلیکٹڈ کا الزام انتہائی احمقانہ ہے۔

اراکین نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے اپنا کام احسن طریقے سے نبھایا ہے، کمیٹی نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پوری کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اپوزیشن، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی گفتگو کا غلط فائدہ اٹھارہی ہے، حزب اختلاف نے خود معاہدہ کیا ہے تو پھر وہ پاسداری کرنا بھی سیکھیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن سمیت تمام پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کروں، اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے لیکن ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “اپوزیشن برداشت کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم

  1. What a data of un-ambiguity and preserveness of precious familiarity regarding unexpected emotions.wholesale mlb jerseyshttp://netacad-ics.od.ua/index.php/component/kunena/welcome-mat/8837-watch-mn-timberwolves-video-on-to-he-sports-activihttp://seoultutor.com/forum/default.aspx?g=posts&m=165099&

اپنا تبصرہ بھیجیں