فیصل کنڈی کا چئیر مین سینٹ‌اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجو ع کرنے کا فیصلہ 118

فیصل کنڈی کا چئیر مین سینٹ‌اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجو ع کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی اور ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری اختر سعید ایڈوکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کریں گے کہ چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی حکومت مخالف احتجاج میں حکومتی اتحاد کے ممبران کی حیثیت سے اپنے عہدے کے تقدس کا لحاظ نہیں رکھ رہے اور اپنے غیر جانبدارانہ عہدے کو متنازعہ بنارہے ہیں

لہذا فوری طور پر چیئرمین سینیٹ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوکر اپنے عہدوں کی لاج برقرار یا پھر حکومتی مذاکراتی ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کرین۔ شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ کے زریعے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں تمام سیاسی جماعتوں کو بھی پارٹی بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں