43

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہو نےکا امکان۔ محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ منگل کی رات سے شروع ہو نےکا امکان۔ محکمہ موسمیات

۔بارشوں کا سلسلہ جمعے کےروز تک جاری رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

۔تیز بارشوں/برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

۔ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ۔محکمہ موسمیات

۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے
*پاکستان 🇵🇰 میں مزید بارشوں⛈/ برفباری کا امکان🌨*

*5 نومبر سے مغربی ہواوں کا ایک نیا لیکن طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا جو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 6 نومبر سے 8 نومبر کے دوران ملک میں موجود رہے گا جسکے نتیجے میں وقفے وقفے سے اسکے زیر اثر پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں بارش ہو گی.*

*ملک کے شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر برفباری کا امکان اور ملک بھر میں 8 نومبر کے بعد سردی کی پہلی شدید لہر کا آغاز…

*#خیبرپختونخواہ*
*مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان اور دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں بارش /ژالہ باری متوقع ہے؛*
*ہزارہ ڈویژن میں گلیات ، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان کے پہاڑوں پر شدید برفباری ہونےکا امکان ہے.*

*#پنجاب*

*پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان ، جھنگ ،بھکر ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ میں مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔*

*#ملکہ_کوہسار #مری میں 6 سے 8 نومبر کے دوران ہلکی #برفباری ہو سکتی ہے ۔۔( امکانات % 60 فیصد )*
*جبکہ گلیات میں 90 ٪ امکانات… انشاءاللہ*

*#کشمیر*
*کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔*

*#سندھ*

*کشمور ، شکارپور ، سکھر ، نوابشاہ ، دادو ، میرپور خاص ، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش کا سلسلہ متوقع۔*
*بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ماہا موجود ہے جسکے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خراب رہے گا اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں ، پاکستان کے کسی بھی علاقے کو اس سمندری طوفان سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ۔*

*#بلوچستان*
*صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور کوئٹہ، خضدار ، نوشکی، لسبیلہ ،لورالائی، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،گوادر ، جیوانی اور پسنی سمیت ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔*
*بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت کے بلند *پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان اور درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ جائیں گے.*

*#گلگت_بلتستان*
*گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اگلے 10 روز کے دوران ، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، سوست، دیو سائی ،خنجراب کے پہاڑوں پر اکثر مقامات پر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے.*

*اگلے چند روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی دن کو درجہ حرارت زیادہ اور رات کو معمول سے کم رہیں گے.*

*#سموگ سے متاثرہ علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے*
*اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ ان علاقوں میں بارش ہوجائے.*
—————————————————————-
*( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے