ڈی آئی خان:لونی کے علاقہ باچہ آباد میں فائرنگ 2 ایف سی اہلکار شہید 84

ڈی آئی خان:لونی کے علاقہ باچہ آباد میں فائرنگ 2 ایف سی اہلکار شہید

ڈی آئی خان : کلاچی باچہ آباد کے قریب ایف سی اہلکاروں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکارشہید ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں.

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید، دو زخمی، واقعہ میں ایک راہگیر بھی جان کی بازی ہار گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں باچا آباد کے مقام دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی زد میں آکر ایک چنگ چی رکشہ ڈرائیور بھی شہید ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایف سی کا ایک قافلہ کلاچی کے علاقہ ”لونی” کی جانب سفر کر رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے حملہ آروں پر جوابی فائرنگ کی گئی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں لانس نائک امجد، لانس نائک صغیر، جبکہ امیر زمان اور آصف نامی اہلکار زخمی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والے رکشہ ڈرائیور کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. لونی اور باچہ آباد کے درمیان ایف سی اہلکار رکشہ پر لونی سے باچہ آباد جا رہے تھے تو راستے میں ان پر فائرنگ ہوئی جس سے تین افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں ۔

1-نائیک امجد Fcشہید،2-لانس نائیک صغیر خان Fcشہید،3-سپاہی آصف Fc زخمی ،4-سپاہی

میر زمان زخمی5-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں