خیبر پختونخوا میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز 25نومبر2019ء سے کردیا جائے گا اور گنے کا فی من ریٹ پنجاب میں گنے کا ریٹ مقرر 64

خیبر پختونخوا میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز 25نومبر2019ء سے کردیا جائے گا اور گنے کا فی من ریٹ پنجاب میں گنے کا ریٹ مقرر

از طرف محمد ریحان
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز 25نومبر2019ء سے کردیا جائے گا اور گنے کا فی من ریٹ پنجاب میں گنے کا ریٹ مقرر ہونے کے بعد جاری کیا جائیگا۔ اس بات کا اعلان پشاور میں کین کمشنر خیبر پختونخوا کی صدارت میں منعقد ہونے والے زمینداروں ، ملز انتظامیہ کے نمائندوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایوان زراعت ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ، سابق ایم پی اے حاجی عبدالحلیم قصوریہ، مخدوم علی رضا شاہ اور ملک فاروق کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر زمیندار شامل تھے۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق والے زمینداروں نے تجویز دی کہ گنے کا فی من ریٹ 300روپے مقرر کیا جائے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ کرشنگ سیزن کے دوران چشمہ شوگرملز1اور 2کی جانب سے جن مقامی زمینداروں کو ابتداء میںفی من ادائیگی173.50روپے کی بجائے 150روپے فی من کے حساب سے گنے کی ادائیگی کی تھی انہیں وہ بقایا جات بھی مذکورہ شوگر ملز فوری طور پر ادا کرینگی، اس حوالے سے اسلام آباد سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے پرایوان زراعت ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ نے بتایا کہ 25نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز ہماری کامیابی ہے کیونکہ بروقت کرشنگ سیزن شروع ہونے سے مقامی زمیندار خوشحال ہونگے اور بروقت دیگر فصلات بھی کاشت کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے