رابی پیرزادہ سکینڈل کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی 158

رابی پیرزادہ سکینڈل کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ وڈیو سکینڈل کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد رابی پیزادہ کے بارے میں مختلف افواہیں زیر گردش رہیں تاہم اب اصل حقیقت سامنے آئی ہے کہ اداکارہ نے یہ سب بیرون ملک سیٹل ہونے کے لئے کیا ہے۔

روزنامہ اعتدال کے مطابق رابی پیرزادہ بیرون ملک امیگریشن حاصل کرنے کے لئے کافی عرصہ سے کوششیں کررہی تھیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے اپنے قریبی دوست کے مشورے پر یہ سارا کھیل کھیلا تاکہ انہیں کسی بھی ملک کی امیگریشن آسانی سے مل سکے کیونکہ اس سکینڈل کے بعد یہی ظاہر کریں گی کہ وہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طلاق نہیں ہوئی بلکہ تین سال سے ان کی علیحدگی ہے۔رابی پیرازدہ نے طارق نامی شخص سے شادی کی تھی جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں۔اس شادی سے ان کے دو بچے ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنے قریبی افراد کو بتایا کہ وہ جلد ہی فیملی کے ہمراہ عمرہ کے لئے جارہی ہیں جس کے بارے میں باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ کے بعد وہ بیرون ملک ہی قیام کریں گی۔یہ امر قبل ذکر ہے کہ رابی پیرازدہ نے سکینڈل کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں