سی پیک:ڈیرہ ژوب روڈ کی تعمیر کی منظور ی دیدی گئی 129

سی پیک:ڈیرہ ژوب روڈ کی تعمیر کی منظور ی دیدی گئی

اسلام آباد (محمداکرم عابد )ڈی آئی خان-ژوب شاہراہ کی تعمیرکی اور کام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی.

سی پیک کے حوالے سے کام کی نگرانی کیلئے پاکستان اور چین کے مابین قائم جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ڈی آئی خان-ژوب شاہراہ کی تعمیرکی اور کام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کوہاٹ-ڈی آئی خان موٹروے بھی بنے گی۔ میر پور مظفر آباد مانسہرہ روڈ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت موصلات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی روٹ ایک حقیقت بن گیا ہے ۔سی پیک کے تحت وزارت مواصلات کے نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

وزارت مواصلات کی کوششوں سے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور مغربی رووٹ ایک حقیقت بن گیا ہے ۔ جے سی سی میں ڈی آئی خان-ژوب شاہراہ کی تعمیرکی اور کام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

سوات ایکسپریس وے بھی سی پیک میں شامل کرلیا گیا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہاٹ-ڈی آئی خان موٹروے بھی سی پیک کا حصہ ہے ۔اسی طرح چترال گلگت بلتستان بھی سی پیک میں شامل ہے ۔

نوکنڈی مشقیل تربت بھی سی پیک میں شامل ہے ۔ میر پور مظفر آباد مانسہرہ روڈ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں