چنگ چی رکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے چلتی پھرتی موت کا باعث 37

چنگ چی رکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے چلتی پھرتی موت کا باعث

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہرو گردونواح کی سڑکوں پر چنگ چی رکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے چلتی پھرتی موت کا باعث بننے لگے،ڈیرہ شہر و گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں

سے تجاوز کر چکی ہے

اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے چنگ چی رکشہ چلانے والوں کی زیادہ تر تعداد نو عمر اور بزرگو ں کی ہے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں اور نظر بھی

کمزور ہے،شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاو¿ں کے اڈے بھی ٹریفک کے بہاو¿ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں قانون سے ناواقف یہ کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور اس تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہیں

جونہی کوئی سواری ہاتھ کھڑا کرے تو بغیر اِدھرا±دھر دیکھے اچانک بریک لگا لیتے ہیں اوراکثراوقات سواری کے لالچ میں یہ دوسروں کی زندگیاں بھی چھین لیتے ہیں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے چنگ

چی رکشہ یونین کے دباو¿میں آکر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور عمررسیدہ بزرگ رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے حادثات روزانہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں