محکمہ صحت خیبر پختونخواہ  نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا 53

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا

پشاور:محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیاہے.ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور اسپتال کا عملہ ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے ہڑتال کر رہے ہیں

اسپتال عملہ کی غیر قانونی ہڑتال نے ہزاروں غریب مریضوں کی زندگی خطرہ میں ڈال دی ہے.تنخواہ لینے کے باوجود ہیلتھ عملہ صحت کی سہولیات میسر کرنے سے انکاری ہیں

ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواہ جانب سے جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتال بنیادی صحت کی سہولیات دینے کی پابند ہوتی ہے .تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے

ایسنشل سروس ایکٹ 1958 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہڑتال میں ملوث ہیلتھ اہلکاروں کو تین دن میں ٹھرمینیشن لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں