آزادی مارچ، جے یو آئی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی 36

آزادی مارچ، جے یو آئی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی

جے یوآئی خیبر پختونخوا کی مجلس شوریٰ نے اسلام آباد آذادی مارچ کے پلان بی کے لیے مرکزی جماعت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمتِ عملی طے کر لی اضلاع کو اہم آور ضروری ہدایات جاری کر دی گئی*
حکومت بار بار معاہدہ توڑ کر مارچ کے شرکاء کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہی ہے نااھل وزراء کے غیر زمہ ورانہ بیانات اور مذاکراتی کمیٹی کا قیام حکومت کے قول و فعل میں تضادات کا کھلا ثبوت ہے
پلان بی کا اعلان حکمرانوں کے تکبر آور غرور کو خاک میں ملا دیگا
اسلام آباد
جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلسِ عاملہ و شوریٰ کا اجلاس مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں آزادی مارچ کے پنڈال میں منعقد ہوا جس میں سید ہدایت اللہ شاہ قاری گل عظیم مولانا عطاء الحق درویش عبدالجلیل جان امان اللہ حقانی آصف اقبال داوزئ شاہ حسین الای حاجی دانشمند احمد علی مولانا عزیز احمد احمد خان کامرانی و صوبہ بھر کے ارکان شوریٰ نے شرکتِ کی
جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں 27 اکتوبر سے جاری آزدی مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا منظم ترین اور پرامن مارچ قرار دیا اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت بار بار معاہدہ توڑ کر مارچ کے شرکاء کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہی ہے اجلاس میں مرکزی قائدین کی طرف سے تیار کردہ پلان بی ہر اہم حکمت عملی طے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارِ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا پلان بی پر منظم انداز میں عملدرآمد کرکے حکمرانوں کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیگی اجلاس میں وسطیٰ جنوبی اضلاع آور ہزارہ و ملاکنڈ ڈویژن کی تنظیموں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے ضلعی تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر حکمت عملی طے کرنے پر بھی اہم مشورہ کیا گیا
اجلاس میں آذادی مارچ کو جاری رکھنے کے مرکزی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا گیا کہ حکمرانوں کے استعفیٰ تک آذادی مارچ جاتی رکھا جائیگا آور مرکزی قائدین کے متوقع فیصلوں کی روشنی میں ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں