ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا ،سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا 6

ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا ،سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا ،سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا ۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماہ نومبر کا پہلا ہفتہ گزرنے کے باوجود سردی کا موسم شروع نہ ہوسکا ۔موسمیاتی تبدیلیوں کے

باعث سردی تین مہینوں تک محدود ہورہی ہے جبکہ گرمی نو مہینوں تک جاپہنچی ہے ۔گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں سردی کا آغاز ہوا تھا تاہم رواں سال تاحال موسم مکمل طور پر شہر میں سرد نہیں ہوا ہے رات کے اوقات

میں موسم سرد ہوجاتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم ہے ۔شہر میں گرمی اور سردی جزوی طور پر موجود ہے ۔شہر میں باغات اور درختوں کے ختم ہونے کے باعث موسمیاتی تبدیلی شروع ہوچکی ہے ۔شہر

کے بیشتر باغات اور زرعی اراضی کو ختم کرکے کمرشل ایریا میں تبدیل کیاجارہا ہے ۔شہر سے مختلف اقسام کے چرند پرند سینکڑوں اقسام کے حشرات الارض اور مختلف درخت ختم ہوچکے ہیں ۔شہر میں ماحولیاتی آلودگی

کے باعث چمگاڈر کی نسل بھی معدوم ہورہی ہے ۔سبز طوطوں کی نسل بھی ختم ہورہی ہے ۔شہر سے شہر کے مکین مستقل درختوں کی کٹائی کررہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر بھی خطرناک قرار دیا جاچکا ہے ۔تاہم

خیبر پختونخوا میں موسمیاتی تبدیلوںکے باعث سیلاب ،برفباری قبل از وقت بارش ہورہی ہے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے