دنیامیں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ”ہر نیا “ ہے 4

دنیامیں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ”ہر نیا “ ہے

دنیامیں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ”ہر نیا “ ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے بتایا کہ دنیاء میں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ”ہر نیا “ ہے، یہ ایک عام بیماری ہے، یہ زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتی ہے، اس میں پیٹ

کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاءمثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہے، انہوں نے

کہا کہ زیادہ عرصہ گزرجانے کے بعد یہ تھیلی سوجن کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور تکلیف دہ صورت پیدا کر لیتی ہے، بیماری کے دوران درد اور سوجن دور کرنے والی مختلف دوائیں استعمال کروائی جاتی ہیں، ہر نیا

پیدائشی طور پر بھی ہو سکتا ہے پیٹ کے کسی بھی آپریشن میں پیپ پڑنے یا اندرونی ٹانکے ٹوٹنے سے پٹھوں میں کمزوری کیوجہ سے بھی ہر نیا ہوسکتی ہے، چھوٹے بچوں میں ناف اور پیٹ کے نیچے بھی یہ مرض لاحق ہو

سکتا ہے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے