انتظامیہ کی مبینہ غفلت کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام 11

انتظامیہ کی مبینہ غفلت کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام، اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گندگی کے ٹیلے لگ گئے، نالیوں سے نکلنے والی گندگی کو

سینٹری ورکروں نے گلیوں میں پھینکنا معمول بنا لیا، عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و مضافاتی علاقوں میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت

سے کلین اینڈ گرین پروگرام بری طرح ناکام ہوکر رہ گیا،اندرون شہر و مضافاتی علاقوں میں صفائی کی بجائے گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں نالیوں کی صفائی کے

دوران نکلنے والی گندگی کے ڈھیر وں کو سڑکوں کے اردگرد پھینکا جا نے سے علاقوں میں تعفن پھیل جاتا ہے، ان کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والے تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی لاحق ہو

چکا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے