غیر قانونی کرشنگ مشینوں کیخلاف مشترکہ بڑی کاروائی 11

غیر قانونی کرشنگ مشینوں کیخلاف مشترکہ بڑی کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غیر قانونی کرشنگ مشینوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر درابن کی مشترکہ بڑی کاروائی۔ 16کرشنگ پلانٹس سیل۔ صوبائی حکومت کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی

ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر درابن کی امان میلہ کے مقام پر کاروائی۔16غیر قانونی کرشنگ مشین سیل کر دی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز اور انڈسٹریل

ڈولپمنٹ آفیسر ڈیرہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا علاقے میں کافی عرصہ سے غیر قانونی کرشنگ مشینز کا مسئلہ چلا آ رہا تھا تاہم گزشتہ روز تحصیل ڈیرہ اور تحصیل درابن کی انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کے تعاون

سے بڑی کاروائی کر کے غیر قانونی کرشنگ مشینوں کو بند کرنے اور اس ماحول دشمن اقدام کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی بنیاد رکھ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے