وائلڈ لائف ڈویژن کاروائیوں کے دوران سمگلرز سے برآمد پرندوں کی رہائی تقریب کا انعقاد 51

وائلڈ لائف ڈویژن کاروائیوں کے دوران سمگلرز سے برآمد پرندوں کی رہائی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان :وائلڈ لائف ڈویژن کے زیراہتمام مختلف کاروائیوں کے دوران سمگلرز سے برآمد ہونے والے پرندوں کی رہائی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان محمد عمیراورپی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈا پور تھے۔

تقریب میں ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان، ڈپٹی ڈی ایف او خلیل کنڈی اور فارسٹر بخت شیرانی بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، ایم پی اے سٹی اور ڈی ایف او وائلڈ لائف نے 1سیکر فالکن ، 4کسٹریل فالکن اور3چھوٹے شوق شاہینوں کو آزاد کیا گیا جو فیلڈ چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف عملے نے مختلف سمگلروں سے پرندوں کی غیر قانونی سمگلنگ کے دوران ضبط کئے تھے۔ اس موقع پر مخلتف کاروائیوں کے دوران وائلڈ لائف اسٹاف کے فیلڈ سٹاف کے ذریعہ پکڑے گئے غیر قانونی شکاریوں کے جالوں کو بھی جلایا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی ای ایف اوخان ملوک خان نے نے معزز مہمانوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں شکاری پرندوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں مختلف پرندوں اور وائلڈ لائف کے نقطہ نظر سے ڈیرہ وائلڈ لائف ڈویژن کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ آخر میں ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے انکی دلچسپی ، مدد اور کوششوں کے اعتراف میں محمد عمیر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو خصوصی وائلڈ لائف شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے