اسلامیہ یوگا کلب ڈیرہ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ 124

اسلامیہ یوگا کلب ڈیرہ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان(گلزار احمد)اسلامیہ یوگا کلب کے روح رواں یوگا ماسٹر شوکت علی جان صاحب نے جمتہ المبارک کی شام اسلامیہ سکول کے گراونڈ میں اپنی کلب کی سالگرہ کی ایک بڑی تقریب منعقد کر ڈالی

تقریب میں ڈیرہ کی دوسری کلبوں کے یوگیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی پاکستان یوگا کونسل کے صوبائی صدر محمد شعیب علی زئی ایڈوکیٹ تھے۔ ضلعی صدر کرنل ریٹائیرڈ اطلس خان بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈیرہ میں یوگا متعارف کرانے کا سہرا کرنل ریٹائرڈ خالد خان علی زئی کے سر پر بندھا ہے۔ تقریب میں ہر کلب کے یوگا ماسٹرز نے کچھ آسن بھی کراۓ جن میں محمد شعیب علی زئی۔ڈاکٹر وسیم اکبر ۔شوکت علی جان۔دین محمد۔اکرام بلوچ ۔فضل صاحب۔افضل صاحب شامل تھے۔کچھ تقاریر ہوئیں جن سے خطاب کرتے ہوۓ محمد شعیب علی زئی نے کہا ہم ڈیرہ میں یوگا اس لیے عام کر رہے ہیں کہ لوگوں کی صحت بہتر ہو اور ڈاکٹروں کے پاس نہ جانا پڑے۔

شوکت علی جان صاحب نے بتایا کہ اگرچہ ان کی عمر 76 سال ہے مگر وہ یوگا کی ریگولر ورزش کی وجہ سے اپنے آپ کو طبعی لحاظ سے 16 سال کا محسوس کرتے ہیں۔کچھ یوگیوں نے اس ورزش سے حاصل ہونے والے فواعد کا ذکر کیا کہ کس طرح ان کے مختلف امراض جن میں جوڑوں کا درد۔ ڈیپریشن۔اعصابی کمزوری۔بلڈپریشر۔شوگر۔ اور صریر کی کمزوری ٹھیک ہو گیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں