جشن عید میلادالنبی جلوس میں تمام علمائے کرام، وفاقی وزیر علی آمین خان گنڈہ پور ودیگر  شریک ہوئے. 60

عید میلادالنبی کےجلوس پر امن اختتام پذیر،علی امین گنڈہ پور کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان:جشن عید میلادالنبی جلوس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام شریک رہے جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان سردار علی آمین خان گنڈہ پور ۔سابق تحصیل ناظم اعلی ڈیرہ اسماعیل خان عمرامین خان گنڈہ پور ودیگر شریک ہوئے.

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلادالنبی جوش جذبے سے منایا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں جید علماء، نعت خوانوں سیاسی و سماجی لیڈروں اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی،

ڈیرہ اسما عیل خان میں دو مرکزی جلوس نکالے جاتے ہیں ایک جماعت اہلسنت جبکہ دوسرا ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت(دیو بند مکتب فکر) کے زیر اہتمام حقنواز پارک سے نکالا جاتا ہے .

ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت(دیو بند مکتب فکر)عید میلادالنبیؐ کا جلوس سیکورٹی کے سخت انتظامات میں زیرقیادت حافظ عبدالمجید نکالا گیا.شرکاء جلوس درود شریف کا ورد کرتے رہےجبکہ علماء و سماجی شخصیات نے حضورؐ کی شان اقدس میں تقاریر کیں. ڈی آئی خان: جلوس ایک بجے پرامن طریقے سے محلہ حافظ جمال میدان پر اہتمام پزیر ہو گیا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی نگرانی میں ریسکیو1122 ایمبولینسیں اور فائر وہیکل ڈسٹرکٹ ڈیرہ کی تحصیل پہاڑ پور، پرووا اور مرکزی جلوس کے مختلف راستوں میں تعینات کی گئیں۔ جن میں ریسکیو1122 کے ماہر اہلکار کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہے،

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیموں نے مختلف مقامات پر جلوس میں شریک لوگوں کو فرسٹ ایڈ مہیا کی اور ہسپتال منتقل کیا، جلوس میں شریک لوگوں نے ریسکیو1122 سروس اور اہلکاروں کو سلام پیش کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جواب دیجئے