مجموعی قومی پیداوار 1141 ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ڈالرز ہوگئی ‘ تحریک انصاف 49

مجموعی قومی پیداوار 1141 ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ڈالرز ہوگئی ‘ تحریک انصاف

لاہور( وائس آف ایشیا )پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار 1141 ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ڈالرز ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان احمد جواد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے دوران افراط زر(ن )لیگ کی حکومت کے پہلے سال کے افراط زر 8.4% کے مقابلے میں 7.6% رہا۔احمد جواد نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے 30 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کئے گئے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں بھی 8لاکھ کا اضافہ ہوا۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ 2018-19 کے دوران کرنٹ اکانٹ خسارہ 32% یعنی 6 ارب ڈالرز کم ہوا جبکہ 2019 کے جولائی اگست کے دوران اس میں 55% کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات جمع کرنے کی شرح 15% بڑھی جبکہ ان لینڈ ٹیکس ریونیو میں 25% اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح تک جاپہنچے ہیں۔

احمد جواد کے مطابق جولائی تا اگست 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 12% اضافہ ہوا۔ اگست 2019 میں تجارتی خسارہ 36% تک کم ہوکر 41 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا 18-2017 کے ماہانہ 38 ارب کے مقابلے میں 19-2018 کے دوران گردشی قرضہ 26 ارب ماہانہ تک کم ہوا جبکہ اب یہ 12 ارب ماہانہ کی سطح پر ہے۔

ترسیلات زر 10% اضافے کے ساتھ گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو فارن پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 346 ملین ڈالرز موصول ہوئے ۔ گزشتہ 50 روز میں کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 4872 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔d

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں