پی ایس ایل،تین فرنچائزز شرجیل خان کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں 62

پی ایس ایل،تین فرنچائزز شرجیل خان کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں

لاہور( وائس آف ایشیا )قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کا5واں ایڈیشن کھیلنے کے لیے تین فرنچائزز سے بات چیت جاری ہے۔

قوی امکان ہے کہ شرجیل خان پی ایل ایل5میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں

ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے گولڈ کیٹگری میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کا باقاعدہ طور پراعلان کیا جانا باقی ہے ۔ اوپنر کے قریبی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی تین فرنچائزز نے انہیں اپنے اپنے سکواڈ میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے

جب کہ قوی امکان ہے کہ شرجیل خان پی ایل ایل5میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جسکے بعد اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے،پی سی بی نے تصدیق کی کہ شرجیل خان ری ہیب پروگرام کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں

لیکچرز انکی زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوگا جس میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ انکاکرکٹ سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس گھناؤنے دھندے کے اثرات کس قدر بھیانک ہیں شرجیل خان اپنے شہر حیدرآباد میں کلب میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اسوقت شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانیکی کوشش کررہے ہیں

شرجیل کے فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے سٹیج میں شرکت کے امکانات روشن ہیں، وہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے ،پی ایس ایل میں اچھی کارکر دگی کے بعد امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں