بھارتی باؤلر نے محض تین دنوں میں ہی دوبار ہیٹرک کرلی 67

بھارتی باؤلر نے محض تین دنوں میں ہی دوبار ہیٹرک کرلی

نئی دہلی( وائس آف ایشیا )بھارتی کرکٹ دیپک چاہار نے تین دن کے وقفے سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔

مقامی ٹی ٹونٹی ایونٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں راجستھان اور وداربھا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں چاہار نے راجستھان کی نمائندگی کرتے ہوئے درشن نال کنڈے، شری کانت واگھ اور اکشے واڈکر کو آٹ کرکے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں بھی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس سے قبل 10نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں چاہار بنگلہ دیشی بیٹسمین پر قہر بن کر برسے اور صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو 2-1 سے سیریز میں کامیابی بھی دلوائی تھی۔چاہر نے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک طرف بہترین گیند بازی کا سابق سری لنکن سپنر اجنتھا مینڈس کا ایک اننگز میں بہترین بالنگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جنہوں نے 2012میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 8 رنز دے کر 6 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی اور دوسری طرف انہوں نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی تھی۔انہوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں شفیع الاسلام، مستفیض الرحمن اور امین الاسلام کو آٹ کرکے بین الاقوامی کیریئر میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں