پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کا رجحان 58

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کا رجحان

کراچی ( وائس آف ایشیا)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی تین گھنٹوں میں400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق جب مارکیٹ کھلی تو100 انڈیکس 36 ہزار 8 سو پر تھا جس کے بعد بتدریج تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 37 ہزار کی نقسیاتی حد عبور کر چکا تھا اور تا دم تحریر89,818,470 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,696,961,879 پاکستانی روپے رہی۔

گذشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا ؤکا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر معمول کمی دیکھی گئی۔منگل کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی اور انڈیکس 36 ہزار 681 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم دن کے اختتام پر 37 پوائنٹس کی معمولی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں