ڈیرہ سے تعلق رکھنے والے عمار پہلوان نے تمغہ اور سرٹیفکیٹ اپنے نام کر لی 65

ڈیرہ سے تعلق رکھنے والے عمار پہلوان نے تمغہ اور سرٹیفکیٹ اپنے نام کر لی

ڈیرہ اسما عیل خان : 33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں قیوم سٹیڈیم پشاور میںمنعقدہ ریسلنگ مقابلوں میں ڈیرہ سے تعلق رکھنے والے عمار پہلوان نے پاکستان آرمی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ہائیر ایجوکیشن سمیت چاروں صوبوں کے پہلوانوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کے بعد 56کلوگرام کی کلاس میں کانسی کا تمغہ اور سرٹیفکیٹ اپنے نام کی۔
تقریب میں سابق قفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے عمار پہلوان کو میڈل اور سرٹیفیکٹ سے نوازا ۔
اس موقع پر نیشنل گیمز میں استاد غفور پہلوان کو بطور ٹیکنیکل آفیشل ریفری منتخب کیا گیا تھا۔ ڈیرہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے موجودہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ میں فن پہلوانی کے فروغ کیلئے اقدامات کے تناظر میں استاد غفور پہلوان گولڈ میڈلسٹ کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے اور ان کے بیٹے کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا جائے اور حکومت ڈیرہ میں فن پہلوانی کی سرپرستی کرے تاکہ مقامی پہلوانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں