بنت ڈیرہ حرا خان کانیشنل گیمز میں اعزاز 56

بنت ڈیرہ حرا خان کانیشنل گیمز میں اعزاز

ڈیرہ اسما عیل خان : بنت ڈیرہ حرا خان نے نیشنل گیمز تائیکوانڈو چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا
پشاور میں جاری نیشنل گیمز میں آئی ایس تائیکوانڈو اکیڈمی ڈیرہ اسما عیل خان سے شامل ہیوی ویٹ میں ڈیرہ اسما عیل خان کی بیٹی حرا خان نے کانسی کا تمغہ حا صل کر لیا

حرا خان ڈیرہ اسما عیل خان میں خیبر پختونخواہ کے تائیکوانڈو ٹرینر نصیر بلوچ اور زار خان سے تربیت حاصل کرتی ہیں اور وہ نیشنل گیمز کے ساتھ ڈیرہ اسما عیل خان سے خیبر پختواہ کی نمائندگی کر چکی ہیں

حرا خان نے اپنی کامیابی کو اپنے خاندان والدہ اور ٹرینر کی مھنت اور دعاوں کا ثمر قرار دیاہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں پھرپور حکومتی سرپرستی مل جائے تو میں بین الاقامی سطح پر ملک اور ڈیرہ اسما عیل خان کی نمائندگی کرونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں