حرا مانی کے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ” کے متعلق انکشافات 123

حرا مانی کے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ” کے متعلق انکشافات

اداکارہ حرا مانی نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے متعلق اپنے کرداراورڈرامے کی کہانی کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

ڈراما سیریل ’’دو بول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا مانی ان دنوں مقبول ترین ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی مرکزی کردارنبھارہے ہیں جب کہ حرا کا کردار مختصر ہے۔

ڈراما سیریل ’’دو بول‘‘ میں مرکزی کردار اداکرنے کے بعد حرا نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مختصرکردار کرنے کی حامی کیوں بھری اورڈرامے میں آگے کیا ہونے والا ہے۔ اس بارے میں حرا نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کھل کر گفتگو کی جب کہ کہانی کے متعلق کئی انکشافات بھی کیے۔

حرا نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار اداکررہی ہیں جو ہمایوں سعید کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے۔ حرا نے ڈراما سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈراما سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

حرا نے بتایا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تومیں نے ہمایوں سے کہا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن ہیں کیا مجھے ’’دو بول‘‘ کے بعد یہ ڈراما کرنا چاہیئے؟ جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا حرا اگر یہ ڈراما ہٹ ہوگیا اورجس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

حرا نے مزید کہا ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ کو بڑا تجربہ ملتا ہے۔ ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈرامے میں آگے جاکرایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہوگا؟ جس پرحرا نے کہا کہ ایک نہیں دو قتل ہوں گے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریزکیا یہ قتل کس کردارکے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں