اداکار خالد سلیم موٹا دونوں ٹانگوں سے محروم 189

اداکار خالد سلیم موٹا دونوں ٹانگوں سے محروم

بیماریوں کے باعث شوبز انڈسٹری سے دور پاکستانی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار خالد سلیم موٹا کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔

ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی کیوں کہ اس میں موجود زخم مندمل نہیں ہورہا تھا۔ شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ پہلے کاٹی جاچکی تھی۔

خالد سلیم موٹا نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاؤں کے طفیل میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ 300 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر فنکار کو ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس بھی نہیں دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں