چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 64

چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور: (اعتدال نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں‌ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، سابق وزیراعظم کے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع بھی دیدی گئی.

احتساب عدالت میں آج چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت جج امیر محمد خان نے کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کو عدالت پیش کیا گیا، انہوں نے عدالت کے روبرو درخواست جمع کروائی کہ انہیں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنی دیا جائے،

عدالت نے مریم نواز کی استثنی اور نوازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز ریفرنس فائل ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی۔

قبل ازیں مریم نواز کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پہنچایا گیا، لیگی وکلا نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو لیگی وکلا گریبان سے پکڑ کو دھمکیاں دیتے رہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں