بنگلہ دیش نے پاکستان سے 82 ٹن پیاز خرید لیا 48

بنگلہ دیش نے پاکستان سے 82 ٹن پیاز خرید لیا

ڈھاکہ(وائس آف ایشیا)بھارتی پابندی کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان سے 82 ٹن پیاز خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارت نے بنگلہ دیش کو پیاز دینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان سے 82 ٹن پیاز خرید لیا۔

پاکستانی پیاز بدھ کے روز بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں اْتاراگیا۔ بنگلہ دیشی حکام نے کہا کہ پاکستانی سے پیاز خریدنے کا فیصلہ قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈھاکہ نے کہا کہ کچھ دنوں میں پاکستان سے مزید پیاز منگوایا جائے گا۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بنگلہ دیش میں پیازکی فروخت کو45 روپے فی کلو یقینی بنانے کیلئے حکام نے ہدایات جاری کی تھیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی،

جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔جنوبی ایشیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے۔ بنگلہ دیش میں عمومی طور پر اسٹیپل سبزی زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپی) فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہے

لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا ( 476 پاکستانی روپی) فی کلو تک جا پہنچی۔اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے اور وزیراعظم نے اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کو ڈھاکہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کسی کھانے میں پیاز کا استعمال نہیں ہوا۔ تاہم اب بھارت کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان سے پیاز خرید لیا ہے۔ پاکستان سے خریدا جانے والا پیاز 82 ٹن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں