دبنگ ڈپٹی کمشنر کا دبنگ ایکشن ،واپڈا کی بولتی بند کرادی، 80

ٹانک:دبنگ ڈپٹی کمشنر کا دبنگ ایکشن ،واپڈا کی بولتی بند کرادی

ٹانک :ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر کا ضلع بھر میں واپڈا کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور غیر قانونی طور پر قائم اڈوں کو کاٹنے کے خلاف ایکسن واپڈا ٹانک کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا۔

ضلع بھر میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور غیر قانونی طور پر قائم اڈوں کو کاٹنے سے واپڈا اہلکار باز آجائیں کیونکہ واپڈا کی جانب سے جاری لوڈشیڈنگ اور اڈوں کے کاٹنے سے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مسائل پیدا ہورہے ہیں

ڈپٹی کمشنر ٹانک نے ایکسن واپڈا کو مراسلے میں ہدایت کی کہ اگر ٹانک شہر و مضافات میں لوڈشیڈنگ اور اڈوں کے کاٹنے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی تو تمام تر ذمہ داری ایکسن واپڈا پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں